ہومانٹرنیشنلٹرمپ کا اسرائیل کی تباہی روکنے کا دعویٰ

ٹرمپ کا اسرائیل کی تباہی روکنے کا دعویٰ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کی مداخلت نہ ہوتی تو اسرائیل تباہ ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو متوازن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹرمپ نے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روک سکتے ہیں اور اسرائیلی ان کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ مزید بڑھنے سے عالمی معاشی بحران پیدا ہو سکتا تھا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسرائیلی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر نیتن یاہو ناراض ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کو غیر معقول قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کی حفاظت امریکی پیسوں سے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی لبنان پر بمباری کے باعث امریکا اور ایران کے تکنیکی مذاکرات میں رکاوٹ آ گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وفد نے لبنان پر حملوں کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا، جس کے بعد مذاکرات ملتوی کرنا پڑے۔ امریکی نائب صدر نے بھی دورے کو ملتوی کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں