ہومانٹرنیشنلامریکا اور ایران معاہدے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی...

امریکا اور ایران معاہدے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی توقع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد مشرق وسطیٰ میں تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایران کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکا امن کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں ہر فریق کو مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع ظاہر کی۔ مزید برآں، ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں