ہومانٹرنیشنلوزیراعظم کا سعودی عرب دورہ، اہم فیصلوں کا امکان

وزیراعظم کا سعودی عرب دورہ، اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جہاں پاکستان میں سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور سعودی دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، سعودی عرب میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں سعودی اور پاکستانی اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا سوئٹزرلینڈ کا دورہ، جو کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے سلسلے میں تھا، موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث رکا ہوا ہے۔ پاکستان کی ٹیم سیکرٹری خارجہ کی قیادت میں سوئٹزرلینڈ میں موجود ہے، مگر موجودہ صورتحال کے باعث کوئی نئی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق، تہران نے واضح کیا ہے کہ لبنان کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ فیصلہ ہونے تک مزید پیش رفت مشکل ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسرائیل پر تنقید کی ہے کہ وہ امن معاہدے کو تباہ کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں