ہومانٹرنیشنلپاکستان کا بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی میں توسیع کا اعلان

پاکستان کا بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی میں توسیع کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 24 جولائی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نئی نوٹم جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید ایک ماہ داخل نہیں ہو سکیں گے۔ فضائی حدود 24 جولائی 2026ء کو صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔ نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز کے لیز پر لئے گئے طیارے اور بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے طیارے بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گے۔ یاد رہے کہ یہ پابندی 23 اپریل 2025ء سے عائد ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں