ہومUncategorizedرات کو آئس کریم کھانے سے دماغی تھکن کیوں؟

رات کو آئس کریم کھانے سے دماغی تھکن کیوں؟

شہر (لارڈ میڈیا): گرمی کے موسم میں رات کو آئس کریم کھانا اکثر لوگوں کی پسند ہوتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ صبح دماغی تھکن اور سستی کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رات کو آئس کریم کھانے سے خون میں شوگر کی مقدار اچانک بڑھ جاتی ہے، جس سے انسولین کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور شوگر لیول گر جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں نیند کا چکر متاثر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آئس کریم میں موجود چینی اور چکنائی ہاضمے کو رات بھر کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں، جس سے دماغ کو آرام نہیں ملتا۔ رات کے وقت جسم میں میلاٹونین کی بجائے کورٹیسول کا اخراج بڑھتا ہے، جو نیند میں خلل ڈالتا ہے۔

ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ رات کو سونے سے دو تین گھنٹے پہلے کھانے پینے سے پرہیز کریں اور میٹھی چیزوں سے دور رہیں۔ اگر بھوک لگے تو ہلکی پھلکی پروٹین والی غذائیں کھائیں۔

آئس کریم یا میٹھے کے لیے دن یا شام کا وقت بہترین ہے، کیونکہ اس وقت ہاضمہ بہتر کام کرتا ہے۔ رات کو بار بار میٹھا کھانے سے یادداشت متاثر ہوسکتی ہے اور وزن بڑھ سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں