ہومبسنتتنازعاتلاہور میں جعلی کرنسی و دستاویزات بنانے والا گروہ گرفتار

لاہور میں جعلی کرنسی و دستاویزات بنانے والا گروہ گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں پولیس نے باپ بیٹے سمیت جعلی کرنسی، شناختی کارڈ، ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے چار کارندے پکڑے گئے ہیں۔ ملزمان جعلی کرنسی، شناختی کارڈز، تعلیمی ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات تیار کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس نے جعلسازی کے لیے قائم فیکٹری نما سیٹ اپ پکڑ کر بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا، جہاں باپ بیٹوں سمیت چار رکنی گروہ لاہور میں جعلسازی کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزمان پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی تیار کر کے مختلف اضلاع اور بیرون ملک سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی، پرنٹنگ مشینیں، کمپیوٹرز اور کیمیکل برآمد کیے گئے ہیں۔

گینگ سرغنہ ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بیرون ملک سے جدید کلر میچنگ کی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ گرفتار ملزمان میں ریاض، ساجن ریاض، عمران اور آصف شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں