میامی (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے میچ میں سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ میکسی میلیانو نے 80ویں منٹ میں گول کر کے یوراگوئے کو شکست سے بچالیا۔ پہلے ہاف میں سعودی ٹیم نے عبدالالہ العمری کے ذریعے 41ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی۔
یوراگوئے نے دوسرے ہاف میں مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے 65 فیصد بال اپنے قبضے میں رکھی اور مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے۔ سعودی عرب کو دوسرے ہاف میں دباؤ کا سامنا رہا اور وہ کھیل پر گرفت قائم نہ رکھ سکا۔
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات بہتر بنانے کے لیے فتح کی تلاش میں رہیں، تاہم مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔


