واشنگٹن (لارڈ میڈیا): آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جاجیوا نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ توانائی بحران اور سپلائی چین کے مسائل کو مکمل ختم کرنے میں وقت لگے گا۔ کرسٹالینا جاجیوا نے وضاحت کی کہ بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے سپلائی کی بحالی فوری ممکن نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کا انحصار توانائی کی فراہمی کو پہنچنے والے جھٹکے کی شدت پر ہے۔ حماس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاہدے سے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت ختم ہوگی اور علاقائی مسائل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ تاہم سینئر اہلکاروں کے مطابق آخری لمحات میں اسرائیل کی جانب سے اس ڈیل کو سبوتاژ کرنے کے خدشات موجود ہیں۔


