ہومانٹرنیشنلایران کو جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے اقدامات: نیتن یاہو

ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے اقدامات: نیتن یاہو

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کو روکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے ساتھ یا بغیر کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے اختلافات بھی ہیں لیکن ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

نیتن یاہو نے لبنان کے حوالے سے کہا کہ لبنان میں بنائے گئے سکیورٹی زون میں اسرائیل کی موجودگی برقرار رہے گی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تباہی سے بچا لیا ہے لیکن جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جیتنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

حماس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاہدے سے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت ختم ہوگی اور علاقائی مسائل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے مفاہمتی یادداشت میں اہم شقیں شامل کروائیں، جو کہ کئی ماہ کے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں