تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے شہر میناب کے گرلز پرائمری اسکول میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے 152 افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ حملے 28 فروری کو اچانک کیے گئے تھے، جن میں اسکول کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
امریکا ابتدائی طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتا رہا، لیکن بعد میں امریکی تحقیقاتی اداروں نے خود ان حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا۔
متاثرین میں 6 سے 13 سال کی عمر کے 120 طلبہ اور 26 اساتذہ شامل ہیں، جن کی شناخت مختلف ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی مدد سے کی گئی ہے۔


