دمبولا (لارڈ میڈیا): سری لنکا اے کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔ بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا، جس پر ہالامباگے نے بھی جوابی کارروائی کی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیگر کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل میچ کے دوران بھارتی کپتان تلک ورما امپائرز سے الجھتے رہے۔ ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی۔
سری لنکا اے سے شکست پر بھارتی ٹیم کا ہنگامہ