کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دی گئی ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، جِل برٹران نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر متعدد عالمی دہشتگرد گروہ موجود ہیں جو خطے کے امن کو متاثر کر سکتے ہیں۔
یورپی یونین کے نمائندہ نے آمو ٹی وی کو انٹرویو میں مزید کہا کہ داعشِ خراسان کو افغانستان سے ابھرنے والا سب سے بڑا عالمی دہشت گرد خطرہ تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کو بھی ان حالات میں دہشتگردی کی شدید کارروائیوں کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ خاموش نہیں رہ سکتا۔
روس، چین، امریکہ اور یورپی یونین نے بھی افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشتگردی کے خدشات پر عالمی قوتیں مسلسل تشویش کا اظہار کرتی آ رہی ہیں۔


