ہومانٹرنیشنلکویت نے 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کردی

کویت نے 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کردی

کویت (لارڈ میڈیا): کویت نے جاری شہریت جائزہ مہم کے تحت مزید 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگیا ہے۔

کویت میں دو سال سے جاری ‘شہریت جائزہ مہم’ کے تحت شہریت کے حصول کے طریقہ کار اور قانونی حیثیت کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے دوران ہزاروں افراد کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں تقریباً 50 ہزار افراد کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی تھی، جبکہ تازہ کارروائی کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملکی قوانین کے مطابق کی جا رہی ہیں، جبکہ ناقدین اس کے سماجی اور انسانی اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

کویت کی یہ مہم خطے کی سب سے بڑی شہریت نظرثانی مہم قرار دی جا رہی ہے، جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں