ہومUncategorizedپنجاب میں ہائیر ایجوکیشن کیلئے نیا پارٹنرشپ نظام متعارف

پنجاب میں ہائیر ایجوکیشن کیلئے نیا پارٹنرشپ نظام متعارف

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کے ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے تمام ہائیر ایجوکیشن ادارے جو حکومت کے تحت چل رہے ہیں، اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ شپ ایکٹ 2025 کے تحت کام کریں گے۔ اس نظام کے تحت، تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ پنجاب کی سربراہی میں تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس نظام کی قانونی اور مالی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور، وزیر ہائیر ایجوکیشن، چیئرمین پی این ڈی بورڈ، اور دیگر اہم عہدے دار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت ہائیر ایجوکیشن کے اداروں میں مکمل انتظامی و مالی کنٹرول برقرار رکھے گی، جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کو نافذ کر کے تعلیمی معیار کو بلند کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں