ہومانٹرنیشنلامریکا ایران امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہوگی، وزیراعظم...

امریکا ایران امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہوگی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران نے فوجی کارروائیوں کے مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ امن اور سفارتکاری کی کامیابی ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اس معاہدے کے باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔ انہوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور اس عمل میں شامل تمام افراد کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے قطر، سعودی عرب اور ترکی کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ پاکستان کے ہر شہری کے لیے فخر کا باعث ہے۔

شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی عوام نے مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس معاہدے سے عالمی معاشی استحکام آئے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں