ہومUncategorizedکفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا کا پٹرول کوٹہ 200 لٹر...

کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا کا پٹرول کوٹہ 200 لٹر مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا کے پٹرول کوٹے میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اب وزرا کو ماہانہ 400 لٹر کی بجائے 200 لٹر پٹرول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا کی مراعات اور سہولتوں میں نمایاں کمی کی جا چکی ہے اور موجودہ پالیسی کے تحت اضافی مراعات کی گنجائش تقریباً ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو 200 لٹر ماہانہ پٹرول کے کوٹے پر اعتراض ہے تو مزید بات چیت کی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قومی وسائل کے بہتر استعمال اور غیر ضروری اخراجات کے خاتمے کے لیے کافی اقدامات کر رہی ہے اور مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں میں کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی سے نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا بلکہ مالی نظم و ضبط کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں