لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ میں مقیم میک اپ آرٹسٹ شیریں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو میک اپ کرنے میں بہت دلچسپی ہے۔ شیریں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بشریٰ انصاری کو میک اپ کرنے میں سب سے زیادہ وقت لگتا ہے اور وہ ہمیشہ مطمئن نہیں ہوتیں۔ ان کے میک اپ کے بعد بھی انہیں لگتا ہے کہ کچھ اور بھی شامل کیا جائے۔
شیریں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری نے ایک بار ان سے آنکھوں پر نگ لگانے کی درخواست کی تھی۔ جب نگ لگائے گئے تو بشریٰ انصاری بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور لوگوں نے انہیں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری کا ہمشکل قرار دیا۔


