ہومUncategorizedکراچی پورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کا ہدف

کراچی پورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کا ہدف

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) میں 30 درجے بہتری حاصل کر لی ہے، جس سے عالمی سطح پر کراچی پورٹ کی درجہ بندی 69ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ یہ پیشرفت بندرگاہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

کے پی ٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ کا سی پی پی آئی (CPPI) اسکور 30 سے بڑھ کر 45.7 ہو گیا ہے، جو بندرگاہ کی آپریشنل استعداد اور کارکردگی میں واضح اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ادارے کا اگلا ہدف عالمی درجہ بندی میں مزید بہتری لاتے ہوئے 2027 تک کراچی پورٹ کو ٹاپ 50 بندرگاہوں میں شامل کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں