ہوموزارت مذہبی امورامن عامہراولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پولیس پر فائرنگ

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پولیس پر فائرنگ

راولاکوٹ (لارڈ میڈیا): راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے افراد نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں۔ پولیس بکتربند پر گولیوں کے نشان واضح ہیں۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ کی ایک آڈیو میں شرپسندی کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے تحت 177 ایف آئی آرز بحال کر دی ہیں، جو پہلے واپس لی گئی تھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سیاسی حل کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں اور زیر التوا شکایات کے ازالے کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

حکومت آزاد کشمیر نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ختم کیے گئے مقدمات دوبارہ بحال کر دیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں