ہومانٹرنیشنلاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایران معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایران معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت

یروشلم (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگرچہ اسرائیل ایران معاہدے کا فریق نہیں ہے، پھر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر سے رابطہ کیا اور ایران معاہدے پر ٹرمپ کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے میں فریق نہ ہونے کے باوجود ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے مؤقف میں افزودہ یورینیم کے ذخائر کا خاتمہ، میزائل پیداوار کو محدود کرنا اور علاقائی پراکسیز کے لیے ایرانی حمایت کا خاتمہ شامل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں اور معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جے ڈی وینس شریک ہوں گے اور دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ حتمی معاہدے پر دستخط تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی اور امریکا ایران کے اہم تیل مراکز پر قبضہ کر کے ایران کی آئل اور گیس مارکیٹس پر مکمل کنٹرول حاصل کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں