میکسیکو سٹی (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے دی۔ میکسیکو کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے اس میچ میں میکسیکو کی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
میکسیکو کے یوہان کوئی نوننس نے 9ویں منٹ میں حریف کے جال میں گیند پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میکسیکو 0-1 سے آگے تھا۔
دوسرے ہاف میں میکسیکو نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ جنوبی افریقا کے ڈیفینڈر سٹ ہول نے خطرناک فاؤل کیا جس پر انہیں ریفری نے ریڈ کارڈ دکھایا۔
67ویں منٹ میں میکسیکو کے راؤل نے ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول کر کے برتری دگنی کر دی۔ میچ کے اختتام تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا اور میکسیکو نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔
ریفری نے میچ کے دوران جنوبی افریقا کے دو اور میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈز دکھائے۔


