جدہ (لارڈ میڈیا): سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل اور ن لیگ کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور مسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔


