ہومبسنتتنازعاتسرگودھا میں بیوی کے قتل کا معمہ حل، ملزمان گرفتار کرلیے گئے

سرگودھا میں بیوی کے قتل کا معمہ حل، ملزمان گرفتار کرلیے گئے

سرگودھا (لارڈ میڈیا): سرگودھا کی پولیس نے نہر سے ملنے والی نامعلوم خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ہے۔ ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق سرگودھا پولیس کو 4 روز قبل بھلوال کے قریب نہر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش ملی تھی جس کی شناخت کے لیے مقتولہ کے فنگر پرنٹس لے کر نادرا کے تیار کردہ فیملی ٹری کی مدد لی گئی۔

مقتولہ کی شناخت ہوتے ہی اس کے شوہر کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، مقتولہ کے شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے نہر میں پھینک دیا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ دوسری شادی کے لیے اس نے اپنی پہلی بیوی کا قتل کیا اور قتل کے اگلے ہی دن دوسرا نکاح بھی کر لیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں