ہومبسنتتنازعاتطالبان کمانڈر کو اغوا کیس میں ملوث ہونے پر 42 سال...

طالبان کمانڈر کو اغوا کیس میں ملوث ہونے پر 42 سال قید کی سزا

نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر حاجی نجیب اللہ کو 42 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نیویارک کی عدالت نے یہ سزا دہشتگردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے جرم میں سنائی۔ امریکی اخبار کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب اللہ نے ڈیوڈ روہڈے اور ان کے دو ساتھیوں کو سات ماہ تک یرغمال بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ روہڈے 2008 میں افغانستان میں اغوا ہوئے تھے اور حاجی نجیب اللہ پر امریکی فوجی قافلوں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں