لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے سائیکلسٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ مقابلہ پنجاب سٹیڈیم لاہور سے شروع ہوا اور 50 کلومیٹر طویل ریس میں 50 سے زائد سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ ریس کا روٹ والٹن روڈ، کینال روڈ اور مال روڈ سے گزرتا ہوا لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد صوبہ پنجاب کے محمد شکیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس پر انہیں گولڈ میڈل اور 30 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ پاک آرمی کے ارسلان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیتا جبکہ طلحہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برونز میڈل اور نقد انعام جیتا۔
صدر سائیکلنگ فیڈریشں خواجہ ادریس حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد خواتین کے لیے بھی سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا جائے گا اور سال 2026 میں سائیکلنگ کے مزید بڑے ایونٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔


