ہومبسنتتنازعاتکراچی پولیس اہلکار پر بھتہ خوری کے الزامات کی تحقیقات

کراچی پولیس اہلکار پر بھتہ خوری کے الزامات کی تحقیقات

کراچی (لارڈ میڈیا): حیدری تھانے کے پولیس اہلکار اصغر نے منشی کانسٹیبل جاوید احمد پر بھتہ خوری کے الزامات عائد کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

پولیس اہلکار اصغر نے دعویٰ کیا ہے کہ منشی جاوید اہلکاروں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرتا ہے۔ اصغر نے پولیس افسران کو درخواستیں بھی ارسال کی ہیں اور افسران کو حقائق بتانے کا عندیہ دیا ہے۔

ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد کو الزامات کی تفصیلی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ ویڈیو بیان کے حقائق کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کریں گے۔

ابتدائی ریکارڈ کے مطابق، اصغر نے 25 مئی کو بیماری کی بنیاد پر رخصت لی تھی، تاہم اس سے پہلے کوئی تحریری شکایت نہیں کی گئی تھی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس الزامات کی شفاف تحقیقات پر یقین رکھتی ہے اور انکوائری کے نتائج کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں