ہومانٹرنیشنلٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا، لبنان پر حملے پر...

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا، لبنان پر حملے پر برہمی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنان پر جاری جارحیت کے باعث ‘پاگل’ قرار دے دیا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفون پر سخت الفاظ کا تبادلہ کیا، جس میں انہوں نے لبنان میں اسرائیلی حملے جاری رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کے غصے کی وجہ یہ تھی کہ ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر لبنان میں اسرائیلی حملے جاری رہے تو وہ امریکہ سے مذاکرات روک دے گا۔ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ‘ناشکرا’ بھی کہا اور واضح کیا کہ بیروت پر حملے نہیں ہونے چاہئیں، ورنہ اسرائیل عالمی طور پر تنہا ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یاد دلایا کہ انہوں نے کیسے ان کی کرپشن ٹرائل کے دوران مدد کی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو نیتن یاہو جیل میں ہوتے۔ دوران گفتگو ٹرمپ نے نیتن یاہو پر احمقانہ کارروائیوں کا الزام بھی لگایا۔

امریکی اہلکار کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی جارحیت کو غیر معمولی تناسب سے بڑھنے والا قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں بڑی تعداد میں شہریوں کو قتل کیا ہے۔ ٹرمپ نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کا بھی ذکر کیا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بیروت کی جانب کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی اور جو فوجی دستے روانہ ہو چکے ہیں انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں