لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے کہا ہے کہ ان کی پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے اور محمد رضوان ہی فرسٹ چوائس ہیں۔ لاہور میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں موقع ملا ہے جس کا بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں۔
غازی غوری نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے دباؤ نہیں بلکہ اعتماد ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد وکٹ پر ٹھہرنا ہے تاکہ ٹیم کی ضرورت پوری کی جا سکے، اور وہ جہاں ضرورت ہو وہاں بیٹنگ کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم باؤنس بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، چاہے ان کے پاس سینئر کھلاڑی نہ ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، جب کہ بابر اعظم نے 69 اور غازی غوری نے 65 رنز بنائے تھے۔


