ہومانٹرنیشنلپاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے لبنان پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے، اور انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ لبنان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں