ہومبسنتتنازعاتایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی کی درخواست پر ...

ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی۔ یہ فیصلہ جسٹس محمد اعظم خان نے کیا، تاہم سپیشل پراسیکیوشن ٹیم کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان میں سے ایک لاہور سے آنا ہے جبکہ دوسرا کورٹ ون میں مصروف ہے۔ جسٹس اعظم خان نے پراسیکیوشن سے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کا اس کیس میں آرڈر ہے؟

وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی دی گئی مدت ختم ہو چکی ہے، اور درخواستیں بھی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دائر کی گئی ہیں۔ جسٹس اعظم خان نے کہا کہ ہم سب سپریم کورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں۔

پراسیکیوشن نے جمعرات یا آئندہ پیر کو کیس سننے کی استدعا کی لیکن عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس پراسیکیوٹر کی فارغ دستیابی پر ہی سنا جائے گا، مزید تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا۔

وکیل فیصل صدیقی نے استدعا کی کہ پراسیکیوشن کو مزید التوا نہ مانگنے کا پابند کیا جائے، جس پر عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کی۔

یاد رہے کہ 24 جنوری 2026 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں