بیروت (لارڈ میڈیا) : اسرائیلی فورسز کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 3 ہزار 42 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی تعداد 9 ہزار 301 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی لبنان کے 12 قصبوں اور دیہات کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جس سے کئی علاقے خالی ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے سے نبطیہ کے علاقے حاروف میں دو افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک مقامی سرکاری اہلکار بھی شامل ہے۔ حملے کے وقت متاثرہ شخص روٹی تقسیم کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ حملے حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔


