ہومUncategorizedپاکستان اور اے آئی آئی بی میں 320 ملین ڈالر قرض معاہدہ

پاکستان اور اے آئی آئی بی میں 320 ملین ڈالر قرض معاہدہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے درمیان 320 ملین ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ رقم این-5 ہائی وے بحالی منصوبے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ تقریب میں وفاقی وزیر احد چیمہ سمیت اقتصادی امور ڈویژن اور اے آئی آئی بی کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور اے آئی آئی بی کے چیف انویسٹمنٹ افسر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ وفاقی وزیر نے این-5 کوریڈور کو ملکی معیشت اور علاقائی تجارت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹرانسپورٹ رابطے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

اے آئی آئی بی کو پاکستان کا قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این-5 منصوبہ علاقائی رابطہ کاری، تجارت اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کو جدید اور ماحول دوست معیار کے مطابق بحال کیا جائے گا۔

احد چیمہ نے کہا کہ این-5 منصوبہ پاکستان کے پائیدار انفراسٹرکچر کو مضبوط بنائے گا۔ تعاون کا نیا سنگِ میل قائم ہوا ہے، اور یہ منصوبہ طویل المدتی اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد بنے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں