ہوماہم ترینشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) : سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی انڈین سپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی مزید دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں