ہوماہم ترینپاکستان کو 24ویں بڑی معیشت بنانا ہدف ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کو 24ویں بڑی معیشت بنانا ہدف ہے، اسحاق ڈار

لندن (لارڈ میڈیا): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنانا اور جی 20 میں شامل کرنا حکومت کا اہم ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام آچکا ہے اور اب حکومت کی توجہ ترقی اور شرح نمو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں اور برطانوی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ 2017 کے معاشی اشاریوں تک لے جانا ہے۔ ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے اور مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔

پالیسی ریٹ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 11 فیصد پر آگیا ہے، جس سے پاکستان کی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے۔

برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

دولت مشترکہ کے اجلاس میں پاکستان نے اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا سراہ رہی ہے اور اسے خطے میں امن کے داعی ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں