اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی موبائل سمز کی فروخت کی روک تھام کے لیے رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک موبائل سمز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اہم اقدام کا مقصد غیرقانونی سمز کے استعمال کو روکنا ہے۔
پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں، فرنچائزز اور ریٹیلرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اس پابندی پر عمل کریں۔
ترجمان پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ رات کے وقت سمز فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مجاز مراکز سے مقررہ اوقات میں موبائل سمز خریدیں، اور بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر کسی بھی موبائل سم کی ایکٹیویشن نہ کی جائے۔
پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز سے متعلق شکایات کے لیے شہریوں کو ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


