ہومبسنتتنازعاتدہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم

دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پولیس اور دیگر فورسز کی بہترین ٹریننگ اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اہم ہے۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کیا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے بلوچستان کی رخشان ڈویژن میں فرنٹیئر کور تعینات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس اقدام سے بلوچستان میں معدنیات کے تحفظ کے لئے ایک سیکیورٹی راہداری قائم ہوگی جہاں اضافی ونگز، چیک پوسٹس اور سرویلنس گرڈ شامل ہوں گی۔

اجلاس میں شرکا کو بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈے، جعلی خبروں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی اقدامات کے لئے پاک افواج کی کوششوں کو سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں