ہومبسنتتنازعاتٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل عمر حیات کو سزائے موت سزا...

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل عمر حیات کو سزائے موت سزا سنادی گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمر حیات کو سزائے موت سنائی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے جرم میں عمر حیات کو سزائے موت، 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے ڈکیتی اور گھر میں گھسنے کی دفعات کے تحت عمر حیات کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔ ثنا یوسف کے والدین، پراسیکیوٹر راجا نوید حسین اور وکیل سردار قدیر عدالت میں موجود تھے۔ ثنا یوسف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ سے زائد عرصہ چلا کیس آخرکار انصاف پر منتج ہوا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کر کے ٹرائل چلایا گیا، چشم دید گواہان نے ملزم کو شناخت کیا اور ملزم کے اقبالی بیان نے بھی مؤقف کو درست ثابت کیا۔ ثنا یوسف کو 2 جون 2025 کو قتل کیا گیا تھا جبکہ 3 جون کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں