سلہٹ (لارڈ میڈیا): پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں جیت کیلئے 121 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں گر چکی ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 316 رنز بنالیے ہیں۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو 437 رنز کا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری۔ عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ اذان اویس کی 41 رنز پر گری جبکہ بابر اعظم نے 47 رنز اسکور کیے۔
کپتان شان مسعود نے 71 رنز بنائے جبکہ سلمان آغا بھی 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 75 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 390 رنز کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کی ضرورت تھی۔ بنگلہ دیش نے پہلے دن ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز نے پہلے دن عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔


