تہران (لارڈ میڈیا) : ایران نے امریکا کو امن کے لیے تجاویز پیش کی ہیں جن میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر جنگ کے خاتمے اور امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ شامل ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ تہران نے پابندیاں ہٹانے، منجمد فنڈز کے اجرا اور سمندری ناکہ بندی ختم کرنے کی بھی بات کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تجاویز کے بعد انہوں نے ایران پر حملے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے فوج کو ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا ہے، تاکہ اگر معاہدے پر اتفاق نہ ہو تو کارروائی کی جا سکے۔
ایرانی حکام نے امریکی پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سینیئر ایرانی ذریعے نے بتایا کہ امریکہ نے ایران کے بینکوں میں منجمد اثاثوں کا ایک چوتھائی جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


