اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا تیسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں 1.2 ارب امریکی ڈالر کی قسط بھی موصول ہو چکی ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں 2025-26 سے 2030-31 تک کے میکرو اکنامک تخمینے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مشرقی وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ریونیو بڑھانے کی صلاحیت اور توانائی کی قیمتوں سے متعلق تین خصوصی باکسز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مشرقی وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان کی معیشت پر نمایاں ہو سکتے ہیں، خاص طور پر توانائی کی درآمدات کی بڑھتی قیمتوں کی صورت میں۔ کھاد کی درآمدات میں رکاوٹیں اور ترسیلات زر میں کمی بھی ممکنہ اثرات ہیں۔
آئی ایم ایف کی پیش گوئی کے مطابق، 2025-26 میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.6 فیصد رہے گا، جبکہ 2026-27 کے لیے یہ 3.5 فیصد متوقع ہے۔ مہنگائی کی شرح 2025-26 میں 7.2 فیصد اور 2026-27 میں 8.4 فیصد رہے گی۔ تاہم، آئی ایم ایف کی پیش گوئیاں ممکنہ طور پر حد سے زیادہ پرامید نظر آتی ہیں۔


