ہومانٹرنیشنلایران نے نیک نیتی نہ دکھائی تو امریکا سخت فیصلہ کرے گا۔...

ایران نے نیک نیتی نہ دکھائی تو امریکا سخت فیصلہ کرے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے کہا ہے کہ اگر ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو امریکی صدر ٹرمپ قومی سلامتی کے حوالے سے ضروری فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اینا کیلی نے مزید کہا کہ ایران اس وقت عسکری اور معاشی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔ امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے تمام آپشنز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی ریڈ لائنز واضح کر دی ہیں، جن میں سب سے اہم شرط یہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔ اگر تہران نے ان شرائط کو قبول نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔

اینا کیلی نے کہا کہ واشنگٹن اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اگر ایران مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو امریکی قیادت صورتحال کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے اور خطے میں ممکنہ فوجی اقدامات سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں