راجن پور (لارڈ میڈیا) : راجن پور میں کھیت میں داخل ہونے پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اونٹنی پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں اونٹنی ہلاک ہوگئی۔ بارڈر ملٹری فورس کے مطابق اونٹنی کی ہلاکت پر مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وڈیرے نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے مارے۔ زخمی اونٹنی کا علاج کروانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا، اونٹنی کے مالک نے بتایا۔ سانگھڑ پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


