نیویارک (لارڈ میڈیا) : امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹوتھ پکس توڑنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ رش نے ڈزنی کروز کے دوران 84 ٹوتھ پکس توڑ کر 2020 میں امریکی شہری ہیریسن نسوینڈر کے 58 ٹوتھ پکس کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈیوڈ رش، جو پہلے ہی 300 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں، نے کروز شپ پر ایک لمبی میز پر 100 ڈائمنڈ کٹ ٹوتھ پکس سجائیں اور برق رفتاری سے انہیں توڑنا شروع کر دیا۔
رش نے ایک منٹ میں 84 ٹوتھ پکس توڑ کر نہ صرف ہیریسن کا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ اپنے ریکارڈز کی فہرست میں ایک اور اضافہ کر لیا۔


