ہومانٹرنیشنلانڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی کمپنی میتھیو ایئر نوسانتارا کی ملکیت ایئربس ہیلی کاپٹر کا گزشتہ صبح مغربی کلیمنتان صوبے میں پرواز بھرنے کے پانچ منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل لقمان ایف لیسا کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام آٹھ افراد مرد تھے جن میں ایک ملائیشین شہری بھی شامل تھا، مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے حادثے کی جگہ کا سراغ لگا لیا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے ایک گھنے جنگل اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں لاشیں تلاش کر لیں، لاشوں کو صوبائی دارالحکومت پونتیانک منتقل کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں