ہومانٹرنیشنلمشرق وسطیٰ جنگ، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش

مشرق وسطیٰ جنگ، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے سبب شہری زیادہ تعداد میں لندن کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور صرف گزشتہ ماہ مارچ میں ٹرانسفر مسافروں کی تعداد میں دس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دبئی، دوحہ اور ابوظہبی کے ایئرپورٹس یورپ اور ایشیاء و آسٹریلیا کے درمیان سفر کیلئے اہم مراکز ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ ماہ چار ٹرمنلز سے مجموعی طور پر 66 لاکھ مسافروں نے سفر کیا یہ تعداد گزشتہ برس مارچ کے مقابلے میں 6.9 فیصد زیادہ ہے اور یہ ایئرپورٹ کی تاریخ کا مصروف ترین مارچ تھا، ایئرپورٹ حکام نے خبردار کیا ہے کہ تنازع کے حل نہ ہونے کی صورت میں آنیوالے مہینوں کا منظرنامہ غیر یقینی ہے، جنگ کے سبب جیٹ فیول پر پڑنیوالا اثر ایئرپورٹ کی کارکردگی پر اثرانداز تو نہیں ہو سکا، صورتحال کی نگرانی جاری ہے، حکومت اور ایئرلائنز کیساتھ رابطے میں ہیں تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو تھامس وولڈ بائے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران سفری رجحان بدل رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں