ہومتازہ ترینامریکہ اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا اولین ترجیح...

امریکہ اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا اولین ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا اور سیاسی حل تلاش کرنا سب سے اہم ترجیح ہے۔

وانگ یی نے یہ بات بیجنگ میں اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون انتونیو تاجانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اس کے طول پکڑنے سے بین الاقوامی توانائی کے تحفظ اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سلامتی شدید متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کے سیاسی حل کا حامی رہا ہے اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین مسلسل غیر جانبدار اور منصفانہ موقف اپنائے ہوئے ہے اور امن کے فروغ اور تنازعات کے خاتمے کے لئے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور تمام فریقین کے ساتھ رابطہ برقرار رکھتے ہوئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین اٹلی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے ہی جغرافیائی سیاسی تنازعات جاری ہیں، اہم مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں اور عالمی نظام اور عالمی سلامتی کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

اس موقع پر انتونیو تاجانی نے کہا کہ اٹلی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کی پالیسی پر مضبوطی سے کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی بین الاقوامی امور اور اقوام متحدہ جیسے کثیرجہتی اداروں میں چین کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور عالمی و علاقائی مسائل کے حل کے لئے چینی قیادت کی تجاویز اور اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

دونوں فریقین نے یوکرین بحران اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں