پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سالگرہ کی تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی دوست کی سالگرہ کی تقریب کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں، تصاویر میں انہیں بہت خوش اور اپنے دوستوں کیساتھ تقریب میں خوب موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا جو انکے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


