امریکی پاپ آئیکون برٹنی سپیئرز نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد خود کو رضاکارانہ طور پر ایک بحالی مرکز میں داخل کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام انکی زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
44سالہ گلوکارہ کو 4 مارچ کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر وینچورا میں منشیات اور الکحل کے زیر اثر گاڑی چلانے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم انہیں اگلے ہی روز رہا کر دیا گیا۔
انکے نمائندے نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ناقابلِ قبول تھا اور اب وہ اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی شخصیت میں ضروری تبدیلیوں پر توجہ دے رہی ہیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق گلوکارہ کیلئے بحالی مرکز میں داخل ہونا انکی فلاح و بہبود کیلئے بہترین قدم سمجھا جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ انکے قریبی افراد کافی عرصے سے انہیں مدد حاصل کرنے کا مشورہ دے رہے تھے جس پر انہوں نے بالآخر آمادگی ظاہر کی۔
رپورٹس کے مطابق برٹنی سپیئرز کو حالیہ واقعے پر افسوس ہے۔
ڈی یو آئی کیس کے سلسلے میں انکی عدالت میں پیشی 4مئی کو متوقع ہے۔


