جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ نے امریکہ، ایران کے درمیان ثالثی کوشش کروانے پر پاکستان و دیگر ممالک کے کردار کی تعریف کی ہے۔
آسیان وزرائے خارجہ نے امریکہ اور ایران سے جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام اور توانائی کی ترسیل ناگزیر ہے، آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت بحال ہونی چاہئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین بحری جہازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائیں۔
آسیان وزرائے خارجہ نے سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع کے مستقل خاتمے پر زور دیا۔


