ہومتازہ تریناوپیک پلس کا عالمی توانائی بحران کے باوجود مئی میں تیل کی...

اوپیک پلس کا عالمی توانائی بحران کے باوجود مئی میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

ویانا (شِنہوا) تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اور اس کے اتحادی ممالک، جنہیں اوپیک پلس کہا جاتا ہے، نے مئی میں تیل کی پیداوار میں یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپیک کے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب، روس، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت، قازقستان، الجیریا اور عمان کے درمیان ایک ورچوئل اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں عالمی منڈی کی صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

فرانس کے شہر پیرس میں ایک گیس سٹیشن پر گاڑیوں میں ایندھن بھرا جا رہا ہے-(شِنہوا)

مشرقِ وسطیٰ میں جاری عسکری تنازع کے دوران اوپیک پلس کے ان آٹھ ممالک نے بین الاقوامی سمندری راستوں کے تحفظ کی انتہائی اہمیت پر زور دیا تاکہ توانائی کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔

ان آٹھ ممالک نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جن سے فراہمی مجموعی طورپر متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نقصان زدہ توانائی تنصیبات کو مکمل صلاحیت پر بحال کرنا بہت مہنگا بھی ہے اور اس میں کافی وقت بھی لگتا ہے۔

مزید فیصلوں کے لئے ان ممالک کا اگلا اجلاس 3 مئی کو متوقع ہے۔

28 فروری سے ایران پر شروع ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازع نے توانائی کی علاقائی ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث خام تیل اور صاف تیل کی مصنوعات کی ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں